عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ
سفر کرتے ہیں ذوقِ کربلا بھی ساتھ رکھتے ہیں
فنا کی راہ چلتے ہیں بقا بھی ساتھ رکھتے ہیں
اندھیروں کے سفر میں راہ روشن ہوتی جاتی ہے
نکلتے ہیں تو ہم اک اک دِیا بھی ساتھ رکھتے ہیں
ہمارے عہد کے اشراف کس مشکل میں آئے ہیں
جمال آرائی، ذوقِ نغمگی، حسنِ سخن سنجی
ہم اپنے شوق کی آب و ہوا بھی ساتھ رکھتے ہیں
ہم اپنی زندگی میں کشمکش مٹنے نہیں دیتے
دِیا بھی ساتھ رکھتے ہیں ہوا بھی ساتھ رکھتے ہیں
تابش الوری
No comments:
Post a Comment