Saturday, 18 July 2020

اللہ سے تھوڑا بہت تو تعلق

تعلق

اللہ سے تھوڑا بہت تو تعلق رکھا کرو
بالکل منقطع مت کیا کرو
ضرورت پڑتی رہتی ہے
مصیبت آئی تو پھر کس کو پکارو گے
وہی کام آئے گا نا؟
تھوڑا بہت رابطہ برقرار رہنا چاہیے
ہاں بھئی پوری نمازیں نہیں پڑھتے تو صرف فرض پڑھ لیا کرو
پانچوں وقت اس کے پاس نہیں جاتے تو ایک بار چلے جایا کرو
ارے یہ بھی نہیں ہوتا تو ایک دن چھوڑ کر ایک دن چلے جایا کرو
ارے اس میں بھی موت آتی ہے تو جمعے کے جمعے چلے جایا کرو
پر اپنا نام ضرور حاضری کے رجسٹر میں لکھوا دیا کرو
بالکل تعلقات ختم نہ کرو
وہی کام آتا ہے
اسی کے پاس جانا پڑتا ہے
تو پھر کیوں نا اس کے ساتھ بنا کر رکھیں
آنکھوں میں تھوڑی تو شرم رکھو
غلام اور مالک کا رشتہ
بندے اور آقا کا رشتہ
نبھاتے رہو
یہ ٹوٹنا نہیں چاہیے
ہاں

حنیف سمانا

No comments:

Post a Comment