Saturday, 7 August 2021

صحت اچھی نہ ہو تو زلف نسوانی سے بچنا

 صحت اچھی نہ ہو تو زلفِ نسوانی سے بچنا

فشارِ خوں کے حملے میں نمکدانی سے بچنا

نہ ہو انکم تو بچوں کی فراوانی سے بچنا

غریبی میں فروغِ نسلِ انسانی سے بچنا

بہت مشکل ہے بیگم کی نگہبانی سے بچنا

سمندر میں بھی رہنا اور طغیانی سے بچنا

خدا کے گھر میں ویزا کارڈ کا سسٹم نہیں ہے

کریڈٹ کارڈ کے بکرے کی قربانی سے بچنا

تمہیں اے خالد عرفان! میرا مشورہ ہے

غزل کہنا مگر ہر جا غزلخوانی سے بچنا


خالد عرفان

No comments:

Post a Comment