Wednesday, 18 August 2021

کہتے ہیں بڑے فخر سے ہم غم نہیں کرتے

 کہتے ہیں بڑے فخر سے؛ ہم غم نہیں کرتے

ماتم کی صدا سنتے ہیں، ماتم نہیں کرتے

اپنا کوئی مرتا ہے تو روتے ہو تڑپ کر

مگر سبطِ پیغمبرؐ کا کبھی غم نہیں کرتے

وہ لوگ بھلا سمجھیں گے کیا رمزِ شہادت

جو عید تو کرتے ہیں، محرّم نہیں کرتے

کیوں آپ کا دل جلتا ہے کیوں جلتا ہے سینہ

ہم آپ کے سینے پہ تو ماتم نہیں کرتے

محسن یہ مقبول روایت ہے جہاں میں

قاتل کبھی مقتول کا ماتم نہیں کرتے


منسوب بر محسن نقوی

No comments:

Post a Comment