Tuesday, 17 August 2021

جب بھی جذبات آہ کرتے ہیں

نذرِ میرا جی (میرا جی کی زمین میں)


جب بھی جذبات آہ کرتے ہیں

دل کا عالم تباہ کرتے ہیں

منزلوں کے ہیں جو تمنائی

راستوں سے نباہ کرتے ہیں

روٹھ بیٹھے ہیں ہم تو بس خود سے

لوگ کیا کیا گناہ کرتے ہیں

بھول جاتے ہیں آپ اپنا پن

تجھ سے جب رسم و راہ کر تے ہیں

اے زمانے! فقیر لوگ ہیں ہم

ہم کہاں تیری چاہ کرتے ہیں؟

ہم سے فکر و نظر کے شیدائی

شاعری پر نگاہ کرتے ہیں

دوسرا کون ہے نذیر! بتا؟

’’اک ہمیں ان کی چاہ کرتے ہیں‘‘


 نذیر فتحپوری

نذیر احمد خاں

No comments:

Post a Comment