اک درد زندگی نے بھی جانے نہیں دیا
اک شخص تھا اسے بھی بھلانے نہیں دیا
اک ساتھ تھا کسی کا ادھورا مگر رہا
اک شخص تھا ہمیں جو خدا نے نہیں دیا
میں نے سنا ہے آپ بھی محروم رہ گئے
مجھ کو بھی کچھ بھی میری وفا نے نہیں دیا
میرا نہ ہو سکا نہ کسی اور کا ہوا
میں نے اسے بھی تجھ کو زمانے نہیں دیا
کچھ اپنے پاس وقت زیادہ نہ تھا حنیف
کچھ زندگی نے خود کو بتانے نہیں دیا
حنیف دیپ
No comments:
Post a Comment