Tuesday, 21 December 2021

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں

 ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں

پرے سے پرے سے پراں اور بھی ہیں

ابھی تو تجھے ایک پھینٹی لگی ہے

ابھی تو تِرے امتحاں اور بھی ہیں

وہ اک نار ہی تو جلاتی نہیں ہے

محلے میں چنگاریاں اور بھی ہیں

وہ کھڑکی نہیں کھولتے تو نہ کھولیں

نظر میں مِرے باریاں اور بھی ہیں

یہ شیعہ، یہ سنی ہے حنفی، وہابی

علاوہ ازیں فرقیاں اور بھی ہیں

سمگلنگ کی شوگر سٹاکنگ کا کینسر

وڈیروں کو بیماریاں اور بھی ہیں

یہاں صرف تھانے ہی بکتے نہیں ہیں

یہاں پر کئی ایسے تھاں اور بھی ہیں

وہ کہتے ہیں انصاف سستا ملے گا

تو ثابت ہوا پیشیاں اور بھی ہیں

ہوا تیل کا ہی نہیں مول دُگنا

بہت قیمتاں ایسیاں اور بھی ہیں

عبیرا تجھے وہ بھی سہنی پڑیں گی

مقدر میں جو سختیاں اور بھی ہیں


عبیر ابوذری

No comments:

Post a Comment