Tuesday, 21 December 2021

چوتھا گواہ وہ بے خبر تھا

 چوتھا گواہ


وہ بے خبر تھا

اسے ہمیشہ یہ لگتا تھا کہ 

مِری محبت کی داستاں کے

 یہ تین ہی تو گواہ ہیں بس

میں ہوں، وہ ہے اور تیسرا رب

مگر نہیں 

میں اسے کبھی یہ بتا ہی نہ پائی تھی 

کہ گمنام ہِیر کا 

ایک شاہ وارثؒ بھی ہوتا ہے دوست


سدرہ غلام رسول

No comments:

Post a Comment