عارفانہ کلام نعتیہ کلام
کرم کیجے ذرا سا یا محمدﷺ
کوئی دیجے دِلاسا یا محمدﷺ
میں خالی ہاتھ ہوں، در پر کھڑا ہوں
کوئی زنبیل، کاسہ یا محمدﷺ
مجھے رستہ دکھائیں راستی کا
نہیں ہوں میں شناسا یا محمدﷺ
تمہاری آل کا ہوں نام لیوا
یہی میرا اثاثہ یا محمدﷺ
ہمیشہ کے لیے در پر بلا لیں
تمنا کا خلاصہ یا محمدﷺ
آفتاب احمد شاہ
No comments:
Post a Comment