آدھا پونا ہی مل گیا ہوتا
دل کا کونا ہی مل گیا ہوتا
باخدا پایا ہی نہیں ان کو
پا کے کھونا ہی مل گیا ہوتا
کھل کے ہنسنا تو مل نہیں پایا
کھل کے رونا ہی مل گیا ہوتا
چند یادوں کا زندگانی میں
بوجھ ڈھونا ہی مل گیا ہوتا
غم کے ماروں کو زخم بھرنے کا
جادو ٹونا ہی مل گیا ہوتا
کاظم علی
No comments:
Post a Comment