تیرے پاکیزہ تصور میں جو باندھا مصرع
رشک کرنے لگا اس مصرع پہ مصرع مصرع
پڑھنے والوں کو مہک آتی رہے گی میری
لاکھ کوشش سے چُرا لے کوئی میرا مصرع
بِن تِرے عمر گزرنے لگی ایسے جیسے
یاد رہ جائے کسی شخص کو آدھا مصرع
جو مِرے واسطے بخشش کا سبب بن جائے
کاش کہہ پاؤں کوئی نعت کا ایسا مصرع
تیرے آنے سے کُھلے ایسے خوشی کے معنی
جیسے کُھل جائے اچانک کوئی اُلجھا مصرع
سبحان خالد
No comments:
Post a Comment