Wednesday, 22 December 2021

آدم زاد نے ہم شیر کا لہو پیا

 ظِلِ سبحانی


آدم زاد نے

ہم شِیر کا لہو پیا

اور ماں جائی کے کھیت میں

اپنی فصلیں اگائیں

یہ دنیا اس کی جاگیر ہے

اور انسان اس کے باجگزار

اسے الوحی کتابوں نے

جہاں گیری کا مجاز بنایا ہے

کیا کہا؟

“وہ قاتل، وہ زانی، سفاک ڈاکو”

“وہ ظالم، وہ وحشی، وہ دشمنِ انساں”

خاموش اے گستاخ

حدِ ادب ملحوظ رہے

وہ ہے آقا، وہ مالک

وہ ہے سایہ خدا کا


کوثر جمال

No comments:

Post a Comment