عارفانہ کلام حمدیہ کلام
اک بھٹکتا سا مسافر ترے در پر آیا
میرے اللہ! تیرے گھر کا گدا گر آیا
تیرے محبوبؐ کا پیغام ہے یہ امت کو
ہے معاف اس کی خطا جو تِرے گھر پر آیا
میں نے میلاد میں جب ذکر محمدﷺ چھیڑا
میرے گھر میں تِری رحمت کا سمندر آیا
میں بھی ملنے کو گیا تجھ سے تِرے کعبے میں
رنگ آنکھوں میں تِرے عشق کا میں بھر آیا
گل مہکنے لگا ایمان کا گلشن دل میں
میرے ہونٹوں پہ جو وہ کالا سا پتھر آیا
گل بخشالوی
No comments:
Post a Comment