Monday, 13 December 2021

صاف گوئی راستی اچھی لگی

 صاف گوئی راستی اچھی لگی

بات اس کو واقعی اچھی لگی

انتہائے درد و غم کے باوجود

تہمتِ آوارگی اچھی لگی

کون جانے ذہن کی بے مائیگی

شکل و صورت ظاہری اچھی لگی

شہر کے آرائشی ماحول میں

گاؤں کی اک سانولی اچھی لگی

آدمی اندر کا میرے مر گیا

مجھ کو اپنی خودکشی اچھی لگی


محب کوثر

No comments:

Post a Comment