راز
میں نے اس بھوکے آدمی کو پیٹ بھـر کر کھانا کھلایا
اور یونہـی پوچھ لیا
بھائـی تمہارا نام کیا ہے؟
تم کس خُدا کی بندگی کرتے ہو؟
تمہارا مذہب کون سا ہے؟
اِس پر اُس کا جواب تھا
آج سے تم مجھے جو نام دو گی وہی میرا نام ہو گا
میرے خدا تم ہو، صرف تم
اور تمہارا مذہب ہی میرا مذہب ہو گا
میں یہ سُن کر دنگ رہ گئی، لیکن
لوگوں کے مذہب بدل لینے کا راز سمجھ گئی
شاکرہ نندنی
No comments:
Post a Comment