Wednesday, 16 March 2022

میں اجڑی بیٹھی ہوں پیا مجھے آ کے بساؤ صاحب جی

 میں اجڑی بیٹھی ہوں پیا مجھے آ کے بساؤ صاحب جی

ہے آج فضا سنسان بہت کوئی گیت سناؤ صاحب جی

وہ رات گئی، وہ بات گئی، وہ ذات گئی، مدھ مات گئی

اب تنہا ہوں اپنے پن میں میرا دل بہلاؤ صاحب جی

میں کالی پیا, دل ہاری پیا, میں کمزور پیا, کر غور پیا

تیرے جنم جنم کی باندھی ہوں میری بگڑی بناؤ صاحب جی

وہ آس گئی، نہ راس گئی، نہ عرش تلک ارداس گئی

میرا کوئی نہیں ہے تیرے بنا مجھے سینے لگاؤ صاحب جی

میرے نین سجن، بے چین سجن، میری رو رو کاٹے رین سجن

گئی ساری عمر اندھیرے میں کوئی دیپ جلاؤ صاحب جی

کر معاف خطا، میرے درد مٹا، اب سامنے آ، دیدار کرا

میری نیّا ڈوبنے والی ہے، اسے پار لگاؤ صاحب جی


فاروق بلوچ

No comments:

Post a Comment