قنوط
مرے ودود! معافی، ہمیں ندامت ہے
کہ خوش نہیں ہیں تِری کائنات میں آ کر
تِری زمیں سے ہم ایسے شکستہ دل ہوئے ہیں
کہ ہم پہ مذہبی پابندیاں نہ ہوتیں تو
ہم ایسے لوگ وصیت میں لکھ کے مر جاتے؛
ہمیں جلا کے کہیں استیاں بہا دینا
پر اس زمیں کے حوالے دوبارہ مت کرنا
افکار علوی
No comments:
Post a Comment