Wednesday, 9 March 2022

میں قسمت کے پار گیا ہوں

 رہبرِ من 

میں تم سے مل کر اپنی ذات سے کچھ یوں ہوا مانوس 

کوئی بھٹکا ہوا جیسے نیا ایمان لایا ہو 

کہیں پر بھیڑ میں جیسے 

کئی سالوں کے بچھڑے گمشدہ بچے کو ماں نے پھر 

کلیجے سے لگایا ہو 

کسی درویش نے جیسے 

گناہوں کے سمندر میں ڈوبے ابن آدم کو 

امر بالمعروف ونہی عن لمنکر پہ عمل پیرا 

صراط مستقیم پر چلنا سکھایا ہو 

تم سے پہلے کا میں جیون بالکل ہی بے کار جیا ہوں 

قسمت کا لکھا تو سب کو مل جاتا ہے 

کوئی میری نظر اتارے 

میں قسمت کے پار گیا ہوں


کامران سعید خان

No comments:

Post a Comment