نظیر پیش کرو،۔ اور گواہ لے آؤ
کریں گے پھر کبھی فرصت میں فیصلہ باقی
کوئی دلیل تو لاؤ، کوئی وکیل کرو
نکال بھی دو جو ہے جیب میں رہا باقی
یہ ضمنیاں یہ سمن، روبکار اور وارنٹ
نہ جانے اس کی پٹاری میں اور کیا باقی
یہ کالا کوٹ، سیاہ گاؤن، یہ سیاہ اچکن
اسی سیاہی نے منظر کیا سیاہ باقی
ہم عالیہ کو بھی عظمیٰ کی بہن سمجھے تھے
خبر نہ تھی کہ ہے اک اور مرحلہ باقی
ہیں عادلانِ جہاں سب زوال آمادہ
رہے گا نام خدا اور بس خدا باقی
تمہاری جرأتِ اظہار کے نثار میاں
جو کام کرنے کا تھا وہ تو رہ گیا باقی
طاہر زیدی
No comments:
Post a Comment