واسطے جس کے بنائی تھی یہ ساری دنیا
اس نے کر لی ہے حواسوں پہ ہی طاری دنیا
ذہن میرا ہے کیا جب سے کشادہ رب نے
ایک نقطے میں سمٹ آئی ہے ساری دنیا
جس نے احساس سے سیچا ہو سبھی کچھ اس کو
کیسے منظور ہو جذبات سے عاری دنیا
رب نے عالم یہ بنایا جی بڑے نازوں سے
اور پھر قلب سے عالم کے ابھاری دنیا
دل پرندہ ہے بچارا کہ جو پھس جاتا ہے
جب کبھی جال بچھاتی ہے شکاری دنیا
آسمانوں پہ یہ سب چاند ستارے جڑ کر
رب نے مسکان سجائی ہے ہماری دنیا
مسکان ریاض
No comments:
Post a Comment