اسی طرح ہمیں ذکرِ خدا ضروری ہے
کہ جیسے جسم کو اچھی غذا ضروری ہے
کچھ ایسے کھوئے تِری ذات میں کہ بھول گئے
نبھانا خود سے بھی عہدِ وفا ضروری ہے
ہے اچھی بات طبیعت میں انکساری بھی
مگر مزاج میں تھوڑی انا ضروری ہے
مِرے طبیب نے مجھ کو دوا تو دی ہے ضرور
شفا کے واسطے لیکن دعا ضروری ہے
ہے منزلوں پہ پہنچنے کی جستجو تو ہمیں
تمہارے جیسا کوئی نقشِ پا ضروری ہے
مسکان ریاض
No comments:
Post a Comment