Monday, 7 March 2022

حد سے بڑھ کر ہو تو ویرانی سے خوش ہوتے ہیں

 حد سے بڑھ کر ہو تو ویرانی سے خوش ہوتے ہیں

ہم کسی شئے کی فراوانی سے خوش ہوتے ہیں

ایک تو ہے جسے اچھے سے سمجھ کر خوش ہیں

ورنہ ہم لوگ تو حیرانی سے خوش ہوتے ہیں

جب بھی ہم لوگ ہنسیں، ہم کو دلاسہ دینا

ہم کسی اپنی پریشانی سے خوش ہوتے ہیں

مختلف ہوتے ہیں خوشیوں کے وسائل سب کے

جیسے ہم آپ کی پیشانی سے خوش ہوتے ہیں

دے کوئی جھوٹی تسلی یا دلاسہ مجھ کو

میرے جیسے بڑی آسانی سے خوش ہوتے ہیں


دانش نقوی

No comments:

Post a Comment