Monday, 21 March 2022

یہ جو گزارے ہیں میں نے خسارے لگتے ہیں

 یہ جو گزارے ہیں میں نے خسارے لگتے ہیں

تِرے بغیر بھلا دن گزارے لگتے ہیں

یہ سُوکھ جائیں تو پھر کام کے نہیں رہتے

اگرچہ پھول ہرے ہوں تو پیارے لگتے ہیں

میں ایک روز تمہیں آ ملوں گا آخر کار

مَرے ہوئے بھی کسی دن کنارے لگتے ہیں

جو تجھ سے مل نہیں پائے کسی جنم میں بھی

جہان بھر سے وہ سب لوگ ہارے لگتے ہیں


تیمور بلال

No comments:

Post a Comment