لوٹ آ رات ہو گئی جاناں
غم کی برسات ہو گئی جاناں
عشق کرنے سے رک گئے ہو کیوں
کیا تمہیں مات ہو گئی جاناں
دیکھ کر مجھ کو تنہا ، تنہائی
سب مِرے ساتھ ہو گئی جاناں
آج پھر ڈھونڈتے ہوئے تم کو
عشق سے بات ہو گئی جاناں
تیری چاہت کو میں نہ بھول سکا
جو مِری ذات ہو گئی جاناں
میرے یونس امین عشقے سے
پھر ملاقات ہو گئی جاناں
یونس امین
No comments:
Post a Comment