Sunday, 20 March 2022

میرے ہاتھ پر لکھ دو فیصلہ جدائی کا

 فیصلہ


میرے ہاتھ پر لکھ دو

فیصلہ جدائی کا

اتنا مختصر لکھنا

جتنی تم نے مجھ جیسے

کم نصیب شاعر سے

مختصر محبت کی

اتنا مختصر لکھو

فیصلہ جدائی کا

جتنی مجھ میں سانسیں ہیں

جتنی میری ہستی ہے

جس میں آج سے پہلے

وصل کے گلابوں کی روشنی مہکتی تھی

فیصلہ جدائی کا اب طویل مت لکھنا

جس طرح مِری چاہت

جس طرح مِری خواہش

فیصلہ جدائی کا گر طویل لکھو گی

تب میں پڑھ نہ پاؤں گا

میں تو اب جدائی کے فیصلے کو پڑھنے تک

زندگی کا ساتھی ہوں

زندگی تمہاری ہے


منور جمیل قریشی

No comments:

Post a Comment