Thursday, 10 March 2022

جی رہے ہیں اسی محبت میں

 جی رہے ہیں اسی محبت میں

جو گنی جائے گی عبادت میں

دشمنوں ہر بھی ہے کرم انؐ کا

وہ ہیں بے مثل اپنی رحمت میں

نفرتوں کا وہاں گزر ہی نہیں

ہم ہیں جس بارگاہِ الفت میں

اک عجب سرخوشی میں رہتے ہیں

ہم ثنا خوان انﷺ کی مدحت میں

ورنہ ہم کیا ہماری ہستی کیا

ساری عظمت ہے انؐ سے نسبت میں

اس محبت نے جڑ دئیے گویا

چاند تارے ہماری قسمت میں


نورین طلعت عروبہ

No comments:

Post a Comment