رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
قیدی
اونگھتی رات
دبے پاؤں گزرتی چلی جاتی ہے
اور چاندی کے طشت جیسا چاند
نیم کی ٹہنیوں کے درمیاں پھنس گیا ہے
ہوا چلے
تو ٹہنیاں لچکیں
اور یہ چاند
ان کی گرفت سے آزاد ہو کر اپنی راہ لے
نصرت چودھری
No comments:
Post a Comment