محبت کس کو کہتے ہیں
کسی نے آج پھر پوچھا
محبت کس کو کہتے ہیں؟
میں نے سگریٹ جلائی ایک لمبا کش لیا
اور پھر کہا اس سے؛
محبت نام ہے اپنی انا قربان کرنے کا
محبت نام ہے محبوب کی مرضی میں خود کو ڈھالنے کا
چلو اب بات چھیڑی ہے تو تم کو قیس کا قصہ سناتا ہوں
کسی نے ایک کتے کی طرف کر کے اشارہ کہہ دیا؛
اے قیس! یہ کتا تِری لیلیٰ کی بستی سے گزر کر آ رہا ہے
یہ سن کر قیس نے کتے کے پاؤں چوم کر خود سے کہا؛
یارا! یہ کتا مجھ سے بہتر ہے
مِرے محبوب کی گلیوں میں پھرتا ہے
آکف صدیقی
No comments:
Post a Comment