تمہیں کس نے کہا ہے رابطہ رہنا محبت کی نشانی ہے
محبت رابطوں اور ضابطوں کے دائروں سے
ماوراء کوئی چیز ہے صاحب
جسے تحریر یا تصویر میں لانا ناممکن ہے
محبت اک خُدائی وصف ہے جس میں
کسی لالچ کسی خواہش سے یکسر ماورا ہو کر
سراسر دان کرنا ہے
محبت دو فریقوں کا کوئی سودا نہیں جس سے
کبھی کوئی ایک پِھر جائے تو پھر سودا نہیں ہوتا
محبت ضابطے رہنے سے ہی قائم نہیں رہتی
محبت رابطے رہنے سے ہی قائم نہیں رہتی
وہ کب کا جا چُکا ہے پر
میں اُس کی وال پر ہر روز جاتا ہوں
اور اُس کی پوسٹ پر گھنٹوں ٹھہرتا ہوں
وہ جو کُچھ پوسٹ کرتا ہے کئی کئی بار پڑھتا ہوں
محبت کھینچ کر ہر روز اُس کی وال کے چکر لگاتی ہے
محبت دشت کی اک تشنگی ہے جو کبھی بھی بھر نہیں سکتی
محبت مر نہیں سکتی
روابط یا ضوابط کی اِسے حاجت نہیں ہوتی
تمہیں کس نے کہا ہے رابطہ رہنا محبت کی نشانی ہے
میثم علی آغا
No comments:
Post a Comment