Tuesday, 5 July 2022

‏وقت سب سے بڑا کہانی کار

 وقت ایک کہانی کار


‏وقت سب سے بڑا کہانی کار

‏جو ازل سے ہر چہرے پر

‏آفاقی کہانیاں لکھ کر

‏چہروں کو لمحہ بہ لمحہ داستاں کرنے میں مصروف

‏ایک کہانی کی تکمیل کے لیے

‏ان گنت کردار آسمان سے اترتے ہیں

‏سیاہ و سفید ساعتوں کی بارش میں بھیگتے کورے چہروں پر

‏وقت سزا جزا کی ایسی لا زوال کہانیاں تحریر کرتا ہے

‏کہ کتنے ہی چہرے کائنات کے عبرت کدے میں

‏آویزاں ہوتے ہیں

‏اور کتنے ہی روشنیوں کے استعارے بنتے ہیں

‏وقت کے پاس

‏آسمان سے اترتی کہانیوں کے

‏ان گنت ڈھیر لگے پڑے ہیں

‏جنہیں لکھ کر اسے

‏چہروں کی کتنی ہی ادھوری کتابیں مکمل کرنی ہیں


‏منیر احمد فردوس

No comments:

Post a Comment