Saturday, 13 August 2022

پاکستان پاکستان جیوے پاکستان

 (مکمل) پاکستان پاکستان، جیوے پاکستان


مہکی مہکی روشن روشن پیاری پیاری نیاری

رنگ برنگے پھولوں سے اک سجی پھلواری

پاکستان پاکستان، جیوے پاکستان


من پنچھی جب پنکھ ہلائے، کیا کیا سُر بکھرائے

سننے والے ان میں ایک ہی دھن لہرائے

پاکستان پاکستان، جیوے پاکستان


بکھرے ہوئے کو بچھڑے ہوؤں کو اک مرکز پہ لایا

اتنے ستاروں کے جھرمٹ میں سورج بن کر آیا

پاکستان پاکستان، جیوے پاکستان


سب محنت کش گلے ملے اور ابھرا اک پیغام

اس پیغام کو سمجھو یہ ہے قدرت کا انعام

پاکستان پاکستان، جیوے پاکستان


جھیل گئے دُکھ جھیلنے والے اب ہے کام ہمارا

ایک رکھیں گے، ایک رہے گا ایک ہی نام ہمارا

پاکستان پاکستان، جیوے پاکستان


جیوے جیوے جیوے پاکستان

پاکستان پاکستان، جیوے پاکستان


جمیل الدین عالی

پاکستانی قوم اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو پچھترواں یوم آزادی مبارک ہو

No comments:

Post a Comment