Sunday, 11 September 2022

دل آپ پر تصدق جاں آپ پر سے صدقے

 عارفانہ کلام نعتیہ کلام


دل آپﷺ پر تصدق،۔ جاں آپﷺ پر سے صدقے

آنکھوں سے سر ہے قرباں، آنکھیں ہیں سر سے صدقے

کہتے ہیں گرد عارض،۔۔ باہم یہ دونوں گیسو

میں ہوں اِدھر سے صدقے، تُو بھی اُدھر سے صدقے

کہتا ہے مہر؛ مہ سے، رُخ دیکھ کر نبیﷺ کا

تُو شام سے ہے قرباں، میں ہوں سحر سے صدقے

بولے ملک، جو آدم نازاں ہوئے ولا پر

تم آج ہو فدائی، ہم پیشتر سے صدقے

جو مال امیؔر کا ہے، مالک ہیں آپ اس کے

دل آپؐ پر سے صدقے جاں آپؐ پر سے صدقے


الطاف حسین حالی

No comments:

Post a Comment