عارفانہ کلام نعتیہ کلام
قرآں نے سکھائی ہے تکریم محمدﷺ کی
سدریٰ سے بھی اونچی ہے تعظیم محمدﷺ کی
ہاتھوں کے انگوٹھوں سے چومے نہ کوئی چومے
لب چومتے ہیں لیکن دو میم محمدﷺ کی
سب کچھ ہے زمانے میں اُس قاسمِ مُعطِی کا
کوثر بھی محمد ﷺ کا، تسنِیم محمدﷺ کی
شاہوں کو بھی ملتا ہے منگتوں کو بھی ملتا ہے
یکساں ہے زمانے میں تقسیم محمدﷺ کی
اللہﷻ کی رحمت سے توحید کا دنیا میں
عرفانِ مکمل ہے تعلیم محمد ﷺ کی
قرآں کی حقیقت کو کوئی نہ سمجھ پاتا
آساں نہ اگر ہوتی تفہیم محمد ﷺ کی
خوبانِ جہاں پائیں خیراتِ جمال انﷺ سے
یہ حُسن ازل سے ہے اقلیم محمدﷺ کی
وہ سارے رسولوںؑ میں محبوبِ خداﷺ ٹھہرے
اظہر ہے رسولوں پر تقدیم محمدﷺ کی
روضے پہ ندیم اختر بے اذن نہیں آتے
قدسی بھی سمجھتے ہیں تحریم محمدﷺ کی
ندیم اختر
No comments:
Post a Comment