Thursday, 8 September 2022

مغموم نہ ہو حرف کو پابند ثنا کر

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


مغموم نہ ہو حرف کو پابندِ ثناﷺ کر

سرکارؐ نوازیں گے مدینے میں بُلا کر

اے قریۂ محبوبؐ سے آئی ہوئی خوشبو

آ کوچۂ احساس میں، سانسوں میں رہا کر

اے مالکِ کُل! میری تمنا کا بھرم رکھ

لایا ہوں دعاؤں کو بھی نعتوں میں سجا کر

آتا ہے انہیں کاسۂ احساس کو بھرنا

بہتر ہے تُو خواہش کو پسِ حرف رکھا کر

مقصود! مدینے کی عطاؤں کے تصدق

رکھتی ہے ثنا مجھ کو مدینے کا بنا کر


مقصود علی

No comments:

Post a Comment