عارفانہ کلام نعتیہ کلام
باوضو ہو کر مِرے سرکارؐ کی باتیں کریں
انؐ کے پاکیزہ لب و رخسار کی باتیں کریں
شاہؐ دیں کا تذکرہ چھیڑیں ہر اک محفل میں ہم
اب نہ ہرگز لغو اور بے کار کی باتیں کریں
بدر کے میداں میں پہنچا سر پہ جو باندھے کفن
آؤ پھر اس صاحبِ تلوارﷺ کی باتیں کریں
ان کی نعتیں ان کی باتیں بے مثال و لاجواب
حضرت حسانؓ کے اشعار کی باتیں کریں
جس نے توڑا ضربِ حق سے ہر بتِ مغرور کو
شہر طیبہ کے اسی سالارﷺ کی باتیں کریں
انس بجنوری
No comments:
Post a Comment