Wednesday, 14 September 2022

الجزائر کے مسلمانو خبر بھی ہے تمہیں

 مسلمانانِ الجزائر


الجزائر کے مسلمانو! خبر بھی ہے تمہیں

شمعِ آزادی کے پروانو! خبر بھی ہے تمہیں

چَین آتا ہے کسی طور نہ آرام ہمیں

فکر رہتی ہے تمہاری سحر و شام ہمیں

سوچتے ہیں کہ تمہارے لیے کیا کام کریں

یہ تو ہم سے نہیں ممکن کہ وہاں جا کے مریں

مالی امداد میں سچ ہے بڑے مشہور ہیں ہم

لیکن اب ٹیکس ہی اتنے ہیں کہ مجبور ہیں ہم

تھا دعاؤں پہ ہمیں آسرا، وہ بھی نہ رہا

کیونکہ ان کا بھی اثر ہوتا ہے اکثر الٹا

احتجاجوں کے لیے کہیے تو انکار نہیں

ورنہ، ہم لوگ کسی حال میں تیار نہیں

ہم سے تو بس یہی ممکن ہے کہ تقریریں کریں

یا فرانسیسیوں کے ظلم کی تفسیریں کریں


اور تم لڑتے رہو، لڑتے رہو، لڑتے رہو


محمود سرحدی

No comments:

Post a Comment