Sunday, 18 September 2022

جو دیکھے تھے وہ سارے خواب رخصت ہو گئے ہیں

 جو دیکھے تھے وہ سارے خواب رُخصت ہو گئے ہیں

ہمارے سب ادب آداب رخصت ہو گئے ہیں

یہ دنیا جس گھرانے کے سبب تُو نے بنائی

تِری دنیا سے وہ بے آب رخصت ہو گئے ہیں

نگہباں تھے جو ساحل پر ہماری کشتیوں کے

وہ سب کے سب سر گرداب رخصت ہو گئے ہیں

پڑا ہے جب قبیلے پر ہمارے وقت کوئی

ہمارے معتبر احباب رخصت ہو گئے ہیں

طلوع صبح کی افواہ پر محفل سے اس کی

ہزاروں انجم و مہتاب رخصت ہو گئے ہیں


رئیس انصاری

No comments:

Post a Comment