Monday, 12 September 2022

پہلے پہل عجب لگی ہجرت حسین کی

 عارفانہ کلام منقبت سلام


پہلے پہل عجب لگی ہجرت حسینؑ کی

پھر مجھ کو یاد آ گئی نسبت حسینؑ کی

تھا اِذن بھی، چراغ بھی گُل کر دیئے گئے

چھوڑی نہیں کسی نے رفاقت حسینؑ کی

کردار شرطِ خاص ہے انکار کے لیے

اس کی کھری مثال ہے سیرت حسینؑ کی

کربل کی سُرخ ریت پہ سجدہ ادا کیا

بے مثل ہو گئی ہے عبادت حسینؑ کی

آنکھیں تو ہیں نگاہِ بصیرت کوئی نہیں

کُھلتی کسی پہ خاک حقیقت حسینؑ کی

ہر اک لہو کی بوند پہ لکھا ہے ان کا نام

روشن ہے میرے دل میں محبت حسینؑ کی

کیسے کسی یزید کی بیعت کروں سعید

میں کر چکا قبول امامت حسینؑ کی


سعید راجہ

No comments:

Post a Comment