سیاست
سنا ہے سیاست ایک کلاسک فلم ہے
ہیرو؛ مالکِ صد صفات
اپنا نام روز بدلتا ہے
ہیروئن؛ کرسئ اقتدار
وہی رہتی ہے
ایکٹر؛ راج سبھا اور لوک سبھا کے ممبران
فنانسر؛ دیہاڑی کے مزدور کمی کسان
(سرمایا لگاتے ہیں، لگوا دیا جاتا ہے)
پارلیمنٹ؛ انڈور شوٹنگ کا مقابلہ
اخبار؛ آوٹ ڈور شوٹنگ کا ذریعہ
یہ فلم میں نے دیکھی نہیں
صرف سنا ہے
کیونکہ سنسر کہتا ہے
بالغوں کے لیے نہیں
امرتا پریتم
No comments:
Post a Comment