Monday, 10 October 2022

ادب کے ساتھ، سلیقے سے با وضو چھیڑوں

 عارفانہ کلام نعتیہ کلام


ادب کے ساتھ، سلیقے سے، با وضو چھیڑوں

اگر میں آپﷺ کی سیرت پہ گفتگو چھیڑوں

اگر حضورﷺ بُلا لیں مجھے مدینے میں

فسانہ دل کا میں روضے کے روبرو چھیڑوں

بسا کے اپنے تصور میں انؐ کے گنبد کو

سناؤں قصۂ غم،۔ ذکرِ آرزو چھیڑوں

تمہارے عشق کی خوشبو بسی ہے جب دل میں

پڑی ہے کیا مجھے میں ذکرِ مشک و بو چھیڑوں

ادب سے بھیج کے سرکارؐ پر درود و سلام

کلامِ پاک پڑھوں،۔ اور ذکرِ ہُو چھیڑوں

زباں پہ وِرد رہے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ

میں سازِ دل پہ اگر ذکرِ وَحْدَہٗ چھیڑوں

ہے لب پہ ساقئ کوثرﷺ کا تذکرہ فیصل

میں انؐ کا ذکر زمانے میں چار سُو چھیڑوں


فیصل گنوری

No comments:

Post a Comment