کبھی ممکن نہیں عالی فنا فی العشق ہو جانا
مصیبت سے نہیں خالی فنا فی العشق ہو جانا
اگر راہ محبت میں اندھیری رات آ جائے
جلا کے پیار کی ڈالی فنا فی العشق ہو جانا
مقصر چاہے بن جانا محبت کے عقیدے میں
مگر بننا نہیں غالی فنا فی العشق ہو جانا
کبھی سپنے محبت کے،انوکھے خواب چاہت کے
دکھائے عمر جو بالی فنا فی العشق ہو جانا
تمہاری رات کی حالت، تمہارے دن کا افسانہ
کہے جب آنکھ کی لالی فنا فی العشق ہو جانا
مقدر کعبہ دکھلائے، نصیبا طیبہ لے جائے
پکڑنا روضے کی جالی فنا فی العشق ہو جانا
میری ملکہ میری عالی میری محبوبہ دل والی
پلٹنا ہجر کی تھالی فنا فی العشق ہو جانا
شائستہ کنول عالی
No comments:
Post a Comment