عارفانہ کلام حمد نعت مقبت
وہ نورِ حق رحمتوں کے پیکر سلام انؐ پر درود انؐ پر
ہے جن کے دم سے جہاں منور سلام ان پر درود ان پر
فلک پہ جن کو خدا بلائے، رموزِ پیغمبری بتائے
وہ رب کے محبوب اور پیمبر سلام ان پر درود ان پر
غریب و مسکین کے مسیحا، عجم کے مالک وہ شاہِ بطحا
بندھے ہیں جن کے شکم سے پتھر سلام ان پر درود ان پر
یوں زندگی کو شعور آیا،۔ تمام عالم میں نور آیا
کرم ہے ان کا یہ آگہی پر سلام ان پر درود ان پر
ہدایتوں کے لیے صحیفے، نبی تو آتے رہے تھے پہلے
مگر نہ تھا کوئی ان سے بہتر سلام ان پر درود ان پر
عقیدتوں سے بھرا ہے سینہ کہ نعت لکھتی ہے آج مینا
ہمارے آ قاﷺ، ہمارے رہبر، سلام ان پر درود ان پر
مینا نقوی
No comments:
Post a Comment