عارفانہ کلام حمد نعت مقبت
ارتقا کا، روشنی کا، خواب کا، تعبیر کا
دینِ احمدﷺ راستہ ہے سر بسر تعمیر کا
روشنی کی منزلیں پنہاں علومِ نو میں ہیں
ہے حصولِ علم و دانش راستہ تنویر کا
آئیے اب چاند تاروں پر کمندیں ڈال دیں
آیۂ قرآں میں ہم کو حکم ہے تسخیر کا
عظمتِ انساں بھی معراج کی بے مثلِ شب
اور کمالِ ارتقاء سائنس کی تدبیر کا
سب کتابوں سے بشارت جن کے آنے کی ملی
نامِ احمدﷺ ہے ہمارے صاحبِ تطہیر کا
آپؐ کے کردار کا سکہ جما ہے ہر طرف
دو جہاں میں غلغلہ ہے خلق کی تاثیر کا
بھیجتا ہے خالقِ اکبر محمدﷺ پر درود
ہے علم اونچا مِرے سرکارؐ کی توقیر کا
ابرار کرتپوری
No comments:
Post a Comment