خیبر سندھ پنجاب بلوچستان میں رہتا ہوں
میں کشمیر ہوں سارے پاکستان میں رہتا ہوں
٭سندھ سرحد پنجاب بلوچستان میں رہتا ہوں٭
میں کشمیر ہوں سارے پاکستان میں رہتا ہوں
پریوں والی جھیل مِری آنکھوں میں بہتی ہے
میں روگی شہزادہ ہوں، ناران میں رہتا ہوں
پورب، پچھم، اُتر، دکھن سارے اپنے لوگ
میں دنیا کے ہر زندہ انسان میں رہتا ہوں
میں نے جس کو چاہا اس کو جان ہار دیا
میری عادت ہے میں اکثر نقصان میں رہتا ہوں
اعجاز نعمانی
٭پہلے شعر کا پہلا مصرع پہلے کچھ یوں تھا، بعد میں سرحد کے نام کی تبدیلی پر اسے بدلا گیا۔
No comments:
Post a Comment