Monday, 16 August 2021

تمہارے جیسے محبت پہ بات کرتے ہیں

 تمہارے جیسے محبت پہ بات کرتے ہیں

لو کیسے کیسے محبت پہ بات کرتے ہیں

یہ جن کو بات بھی کرنے کا ڈھب نہیں آتا

یہ ایسے ویسے محبت پہ بات کرتے ہیں

کہیں جو ذکر کوئی چھیڑ دے محبت کا

تو جیسے تیسے محبت پہ بات کرتے ہیں

انہیں کسی سے محبت نہیں، قسم لے لو

یہ سارے ویسے محبت پہ بات کرتے ہیں

کہ جیسے لیتے ہو نامِ خدا عقیدت سے

ہاں ایسے ایسے محبت پہ بات کرتے ہیں

ہمارے لفظوں کو غُربت نے کھا لیا ناہید

سو اس کے پیسے محبت پہ بات کرتے ہیں


ناہید اختر بلوچ

No comments:

Post a Comment