Monday, 16 August 2021

ابھی زندہ ہے لفظوں میں ابھی باقی ہے قصوں میں

 ابھی زندہ ہے لفظوں میں


کوئی معصوم سا بچپن

کسی عاشق کی جوانی

کسی مزدور کے سپنے

کہیں فرہاد کی نہریں

گھڑا کچی سی مٹی کا

کہانی ہیر رانجھے کی

صدا مجنوں کی صحرا میں

تڑپ لیلیٰ کی محمل میں

ابھی زندہ ہے لفظوں میں

ابھی باقی ہے قصوں میں


عذرا یاسمین

No comments:

Post a Comment