جلتی روح
پہلا منظر
کچھ لوگوں نے جلا دیا تھا
ایک بدن کو
سبب تو کچھ معلوم نہیں تھا
آگ کے شعلے بھڑک رہے تھے
اور چیخوں سے لپٹ رہے تھے
ایک ہجوم تھا چاروں جانب
لیکن کوئی بچاتا کیسے
سب ہی کو تو فکر تھی اس کی
ویڈیو اور تصویریں لے کر
انٹر نیٹ تک پہنچانا ہے
دوسرا منظر
آپ نے جلتی روح تو دیکھی
ہے امید پسند آئی ہو گی یہ ویڈیو
اب جلدی سے اس چینل کو
لائیک کریں
سبسکرائب کریں
اور شئیر کریں
تاکہ آئندہ بھی جلتی روح کا منظر
سب سے پہلے آپ ہی دیکھیں
فوقیہ مشتاق
No comments:
Post a Comment