رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
آنکھ میں آنسو ٹھہرا ہے
دل پر غم کا پہرا ہے
اک دن بھر ہی جائے گا
گھاؤ جو دل میں گہرا ہے
میری چاروں سمت ابھی
رنج و الم کا صحرا ہے
خوف کہاں میرے دل میں
یہ سردی کا لہرا ہے
میری بات پہ کیوں چُپ ہے
کیا تُو گونگا بہرا ہے
گرجا ویاس
Girija Wiyas
No comments:
Post a Comment