Sunday, 19 December 2021

میں ریشمی ہوں مجھے تھام نرم ہاتھ کے ساتھ

 میں ریشمی ہوں مجھے تھام نرم ہاتھ کے ساتھ

ضرور توڑ، مگر جملہ احتیاط کے ساتھ

تو کیا ضرور ہمیں زہر ہی دیا جائے؟

ہمیں تُو مار دے ترکِ تعلقات کے ساتھ

میں زندگی سے بھرا شخص ہوں سو اس لیے بھی

زیادہ خوش نہیں تیرے نوادرات کے ساتھ

ہمارا گاؤں کہاں زہر کھانے والا تھا

یہ حوصلہ بھی ملا تیری تلخ بات کے ساتھ

یہ شہر والے کھلونوں سے خوش نہیں ہوتے

یہ کھیلتے ہیں محبت کی نفسیات کے ساتھ


احمد عطاءاللہ

No comments:

Post a Comment