کبھی میرے نزدیک آ کر تو دیکھو
چراغِ 💕محبت جلا کر تو دیکھو
پہنچ جائیں گے ساتھ منزل پہ اک دن
قدم کو قدم سے ملا کر تو دیکھو
عداوت کے شعلے جو تم نے جلائے
انا کو اسی میں جلا کر تو دیکھو
یہ مانا کہ کمزور ہوں عاشقی میں
مگر ایک بار آزما کر تو دیکھو
ہم آئیں گے خود قتل ہونے کی خاطر
یہ قاتل نگاہیں اٹھا کر تو دیکھو
شب و روز بے چین پھرتے رہو گے
کسی دن مجھے تم بھلا کر تو دیکھو
سمجھ جاؤ گے علوی تم عشق کیا ہے
ذرا دل کی دنیا لُٹا کر تو دیکھو
شان حیدر علوی
No comments:
Post a Comment